Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا ایف 9 اور ایف 10 کے درمیان سڑک ارشد ندیم کے نام منسوب اور 15 کروڑ روپے کا اعلان

 وزیراعظم کا ایف 9 اور ایف 10 کے درمیان سڑک ارشد ندیم کے نام منسوب اور 15 کروڑ روپے کا اعلان

وزیراعظم کا ایک ارب روپے کا پاکستان انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے اعلان

اسلام آباد:  وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے اولمپکس 2024 میں 40 سال بعد جیولن تھرو میں پاکستان کے لیے طلائی تمغہ جیتنے والے قومی کھلاڑی ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار عشائیہ دیا گیا ۔

 وزیراعظم  نے ارشد ندیم اور ان کی والدہ کا والہانہ استقبال کیا۔وزیراعظم شہبازشریف، قومی ہیرو ارشدندیم نے خطاب کیا۔قومی ہیرونے ساری قوم اور حکومت کا شکریہ اداکیا۔ارشدندیم کے بھائی کے علاوہ اہل خانہ، بچوں نے بھی شرکت کی۔مختلف کھیلوں کے نامور کھلاڑیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 15 کرڑو روپے کے انعام پر کوئی ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی جبکہ انہوں نے کھیلوں کے حوالے سے کمیٹی بنانے کا اعلان بھی کیا نے اور  اسلام آباد میں ایف 9 اور ایف 10 سیکٹر کے درمیان سڑک کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے اور جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں نوجوانوں کو کھیلوں کی تربیت کیلئے ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے قیام کا بھی اعلان کیا جہاں 2028 اولمپکس کیلئے ایتھلیٹس و کھلاڑیوں کو تربیت دے کر بھرپور مقابلے کیلئے تیار کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے ارشد ندیم کے کوچ کے لئے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا۔

تقریب میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات  عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے  کئی اہم شخصیات موجودتھیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم سارے پاکستان کے عوام کی دلوں کی دھڑکن ہیں۔ قومی ہیروہیں ۔ساری قوم ان کی شکرگزارہے۔

یوم آزادی پر ارشدندیم نے قوم کی خوشیوں کو دوبالاکردیا ۔ قومی ہیرونے واضح کردیا کہ مشکلات مصائب سے گھبرانا نہیں چاہیے،ہمت سے سامنا کرنا چاہیے یہ روشن مثال ہے،قوم کو حوصلہ ملاہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجزکو ضرورعبور کریں گے اور اسے عظیم سے عظیم ترمملکت بنائیں گے۔

 انھوں نے ارشدندیم کی والدہ کی خصوصی طور پر تعریف کی اور کہا قومی ہیرو کی  والدہ کی دعائیں قبول ہوئیں  ہم سب ارشدندیم  والدہ محترمہ کے شکرگزارہیں۔ملک میں ہاکی، کرکٹ اسکوائش کی بحالی چاہتے ہیں مایہ نازاپنے تجاویز سے مجھے آگاہ کریں ۔صوبوں کے ساتھ مل کر بھرپورتعاون کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے کھیلوں میں عالمی سطح  پر پاکستان کے مقام کی بحالی کے لئے قومی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا

۔وزیراعظم نے صوبوں کے ارشدندیم کے لئے اعلانات پر خوشی کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے ارشدندیم کے کوچزکو بھی خراج تحیسن پیش کیا ۔قوم کا سرفخر سے بلندکیا ہے ۔

 وزیراعظم نے ارشدندیم کے لئے پندرہ کروڑ کے کیش انعام کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ رقم ٹیکس سے مستنثی ہوگی انھوں نے کہا ٹیکس والے یہاں بیٹھے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ یہ ٹیکس والے بھی ان سے ہی ٹیکس لیتے ہیں جو پہلے سے دے رہے ہیں جو مزید اہل ہیں ان سے ٹیکس نہیں لیتے اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا ۔

انھوں نے کہا کہ صدر کو میں نے ایڈوائس کی تھی کہ ارشد ندیم کو  یوم آزادی پر ہلال امیتازدیا جائے ۔وزیراعظم نے ایک ارب روپے کے پاکستان انڈومنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا یہ فنڈ موجودہ اور کھلاڑیوں کے فلاح وبہبودکے لئیے استعمال کیا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی والدہ کی تہجد کے وقت کی دعائیں قبول ہوئیں، ہم ارشد ندیم کی والدہ کے بھی شکرگزار ہیں، ارشد ندیم کی کامیابی معمولی واقعہ نہیں۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ کامیابی کا پودا لگایا ہے ، یہ سایہ دار درخت ثابت ہوگا، اس پودے سے معاشرے میں دیگر پودے بھی سایہ دار درخت بنیں گے، ہاکی ، کرکٹ اور اسکواش کو دوبارہ بحال کرنا ہوگا، کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا طوطی بولتا تھا وہ زمانہ واپس آنا چاہیے اور ملک میں کھیلوں کے میدان ہرے بھرے ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More