اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان نے مہندا راجا پکسے کو سری لنکا کا نیا وزیراعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے مہندا راجا پکسے کے دورِ صدارت میں سری لنکا کی ترقی کی تعریف کی۔وزیر اعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان ہر شعبے میں تعاون مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پکسے کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، جبکہ مہندا راجا پکسے نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔سری لنکن وزیراعظم نے مستقبل میں مل کر کام کرنے کے عزم کو دہرایا۔