اسلام آباد:(نیوز پلس) وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے آئین کی منظوری دیدی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ رواں سال جون میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے آئین کا مسودہ منظوری کے لیے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو بھیجا تھا جہاں سے منظوری کے بعد اب اسے وفاقی کابینہ میں حتمی منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ کا نیا ڈھانچہ منظوری کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ بھیج دیا گیاذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب ڈپارٹمنٹل سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آئین میں ڈپارٹمنٹس کی جگہ اب صوبائی ٹیمیں ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ ہوں گی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈپارٹمنٹل سسٹم کی مخالفت کی تھی اور آسٹریلوی طرز کا ڈومیسٹک کرکٹ کا سسٹم لانے کا اعلان کیا تھا۔ نئے آئین کے تحت پنجاب، جنوبی پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور کیپیٹل ایریاز کے نام سے 6 ٹیمیں فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلیں گی اور ہر ریجن کی ایک ایک ٹیم گریڈ 2 ٹورنامنٹ میں کھیلے گی جس کے میچ 3 روزہ ہوں گے۔ وزیر اعظم کی زیر صدات ہونے والے اس اجلاس میں سمجھوتا اور تھر ایکسپریس بند کرنے کے فیصلیکی توثیق کی گئی.کابینہ ارکان کی جانب سے وزیر ریلوے شیخ رشید کے حالیہ اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا، وفاقی کابینہ نے بھارت کے ساتھ تجارت بند کرنے کے فیصلیکی بھی توثیق کردی.وفاقی کابینہ کو احساس پروگرام کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے گزشتہ اجلاسوں کیفیصلوں کی بھی توثیق کردی. وفاقی کابینہ ن یپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی متفقہ قرار داد کی بھی توثیق کی