Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان کی اپیل پرمقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی قوم نے کشمیر آور منایا

کشمیر آور دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک منایا گیا، اس دوران ملک بھر میں سائرن بجائے گئے

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان کی اپیل پرمقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی قوم نے آج ملک بھر میں کشمیر آورمنایا۔کشمیر آور دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک منایا گیا، اس دوران ملک بھر میں سائرن بجائے گئے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، جس کے ساتھ ہی تمام افراد اپنے مقامات پر کھڑے ہوگئے۔کشمیر آور کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی ریلی نکالی گئی وزیر اعظم کے دفتر کے باہر مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی نے تقریب سے خطاب کیا۔اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت جاری سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں اعلان کیا گیا کہ 11 بجکر 40 منٹ پر تمام عملہ سینیٹ سے باہر چلا جائے۔پنجاب میں کشمیر آور کے حوالے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی سرکار کے ظلم و استبداد کے خلاف مرکزی تقریب فیصل چوک مال روڑ پر ہوئی۔۔تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت صوبائی وزراء سمیت شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بھارتی بربریت اور مودی سرکار کے مظالم پر بھرپور احتجاج کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More