Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی۔۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کی وزیر اعظم سے ملاقات

وزیراعظم حب میں پاور پلانٹ کا افتتاح بھی کریں گے

کراچی(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان اپنے ایک روزہ مختصردورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، آ ج وزیراعظم حب میں پاور پلانٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ چوتھا کراچی کا دورہ ہے۔ عمران خان ایم کیو ایم اور جی ڈی اے اراکین اسمبلی سے بھی ملیں گے۔شیڈول کی کاپی وزیراعلیٰ ہاؤس کو بھی بھجوا دی گئی لیکن وزیراعلیٰ سمیت سندھ کے کسی حکومتی نمائندے سے ملاقات طے نہیں کی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی وزیر اعظم کے دورہ کراچی پر وزیر اعلی سندھ کو مدعو نہ کیے جانے کی تصدیق کر دی۔وزیر اعظم عمران خان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی سے طویل ملاقات کریں گے جس میں مختلف امور زیر غور آئیں گے، اتحادی جماعتوں ایم کیوایم اور جی ڈی اے کے وفود کو بھی 15، 15 منٹ ملاقات کا وقت دیا گیا ہے، دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان چائنہ پاور جنریشن کا افتتاح بھی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More