Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کومیاں نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان بازی سے روک دیا

نواز شریف سے متعلق عدالت جو فیصلہ کرے گی اسکو من وعن تسلیم کریں گے

اسلام آباد (نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کومیاں نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان بازی سے روکتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن ان کی صحت کے لیے دل سے دعاگو ہیں۔ نواز شریف کو پاکستان میں ہر ممکن طبی سہولیات دی جائیں گی تاہم ان سے متعلق عدالت جو فیصلہ کرے گی اسکو من وعن تسلیم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں نواز شریف کی صحت کا بھی تذکرہ ہوا۔ وزیراعظم نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کو نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان بازی سے روک دیا۔وزیراعظم نے کہا نواز شریف سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن ان کی صحت کے لیے دل سے دعاگو ہیں۔ نواز شریف کو پاکستان میں ہر ممکن طبی سہولیات دی جائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کا علاج پاکستان میں موجود ہے تاہم ان سے متعلق عدالت جو فیصلہ کرے گی اس کو من وعن تسلیم کریں گے۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا بھی زیر بحث آ یا اور کہا گیا کہ اپوزیشن آئین اور قانون میں رہ کر احتجاج کر سکتی ہے۔ دھرنوں سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔ کسی بھی طرح کا انتشار پھیلانے کی اجازت نہی دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More