Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان نے اردن کے شاہ عبداللہ اور فرانس کے صدر میکرون سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر اعظم نے دونوں رہنماوں کو مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال اور کرفیو میں پھنسے مظلوم کشمیریوں کی حالتِ زار سے آگاہ کیا

اسلام آباد (نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے اردن کے شاہ عبداللہ اور فرانس کے صدر میکرون سے رابطہ کرکے انہیں مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال اور کرفیو میں پھنسے مظلوم کشمیریوں کی حالتِ زار سے آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اس سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے۔ کشمیری لاک ڈاؤن کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ عالمی برادری کشمیر کی صورتحال کا فوری نوٹس لے۔ بھارت غیر قانونی اقدامات اور نسل پرستی کے نظریے پر کاربند ہے۔جبکہ اردن کے شاہ عبداللہ کا وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔ اردن کشمیر کی صورتحال پر دیگر ممالک سے بھی مشاورت کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر کو افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ فرانس کے صدرمیکرون نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔فرانسیسی صدر میکرون کا بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تمام متنازع امور پرامن طریقے سے حل ہونے چاہئیں۔ پاکستان اور فرانس نے خطے میں امن واستحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More