اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی میں ہوئی۔ رضا باقر نے وزیراعظم عمران خان کو سٹیٹ بینک اور مالیاتی معاملات سے متعلق بریفنگ دی۔وزیراعظم اور گورنر سٹیٹ بینک کے درمیان ملاقات میں ڈالر کی قدر میں استحکام سمیت زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔با خبرذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو رضا باقر کی جانب سے شرح سود اور افراط زر کو کنٹرول کرنے کے معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی۔