اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان سے عمان کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین خالد بن ہلال ناصر الموالی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں انہوں نے عمانی وفد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے عمان کی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی جس میں عمانی مجلس شوریٰ کے وفد کی سربراہی چیئرمین خالد بن ہلال ناصر الموالی نے کی ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے عمانی وفد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم اور عمانی وفد نے دو طرفہ تجارت کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔