اسلام آباد(نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات، ملکی سلامتی اور سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر بات چیت سمیت ملکی سلامتی اورسیکیورٹی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پاک فوج کے پیشہ ورانہ امورپربھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملک میں امن وامان اورخطے کی مجموعی صورتحال پربھی تفصیلی گفتگوکی گئی۔ملاقات میں مقبوضہ کشمیر،مغربی بارڈراوراندرونی سیکیورٹی کیاموربھی زیرغورآئے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بارڈرپرپاک افواج کی کاوشوں کوسراہا۔وزیراعظم نے ملک میں استحکام کویقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی۔