اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور ملکی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ پوری قوت کیساتھ لڑیں گے۔وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی، ملک کی مشرقی اور مغربی سرحد، کنٹرول لائن کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر آئینی اقدام کے بعد کے حالات پر غور کیا گیا۔