Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم سے سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

فریقین کا دونوں ممالک کے خوشحال مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم ……زراعت،مواصلات میں تعاون بڑھانے کیلئے اسحاق ڈار کی قیادت میں وفد کے جلد دورہ ایران پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف  نے علاقائی مسائل پر ایران کے اصولی موقف کو سراہا اور مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ایران کی یکجہتی پر اپنا اور ملک کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد: (نمائندہ خصؤصی)   وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ایران کے پرامن و خوشحال مستقبل کیلئے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق منگل کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی ملاقات کی جس میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے پر زور دیا۔

 وزیراعظم نے علاقائی مسائل پر ایران کے اصولی موقف کو سراہا اور مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ایران کی یکجہتی پر اپنا اور ملک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے پرامن اور خوشحال مستقبل کیلئے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کیلئے اپنے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی حمایت اور پاکستان ایران تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 اس موقع پر ڈاکٹر لاریجانی نے حالیہ 12روزہ جنگ کے دوران ایران کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستانی قوم اور قیادت کا شکریہ ادا کیا اور تنازعات کے پرامن حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کی وکالت میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ملاقات میں یہ طے پایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں ایک وفد جلد ایران کا دورہ کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص زراعت اور روابط/مواصلات میں تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More