Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزارت کا 4 ارب روپے کا خسارہ کم کیا ہے، 80 لاکھ مسافر بڑھائے ہیں، جبکہ 15 ستمبر سے ٹرینیں وقت پر چلیں گی۔شیخ رشید

میاں شہباز شریف سمجھدار اور میری پارٹی کا آدمی ہے لیکن وہ پھنس گئے ہیں

 

اسلام آ باد (نیوز پلس)وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزارت کا 4 ارب روپے کا خسارہ کم کیا ہے، 80 لاکھ مسافر بڑھائے ہیں، جبکہ 15 ستمبر سے ٹرینیں وقت پر چلیں گی اسلام آ باد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وزارت ریلوے کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘وزارت کا 4 ارب روپے کا خسارہ کم کیا ہے، 80 لاکھ مسافر بڑھائے ہیں، جبکہ 15 ستمبر سے ٹرینیں وقت پر چلیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے اربوں روپے کی 300 ایکڑ سے زائد زمین واگزار کرائی ہے جس کی پاکستان میں مثال نہیں ملتی، ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم نافذ کیا، معذور افراد کے لیے خصوصی اور علیحدہ سہولیات کا کام شروع ہوگیا ہے جبکہ جلد وزیر اعظم ریلوے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا افتتاح کریں گے۔میاں شہباز شریف پر طنز کرتے ہو ئے کہا کہ وہ سمجھدار اور میری پارٹی کا آدمی ہے لیکن وہ پھنس گئے ہیں، ایک طرف ان کا خون اور دوسری طرف سیاست ہے، لیکن وہ نہ ہی خون اور نہ ہی سیاست کو بچا سکیں گے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ساری مصیبت اپنے سر مول لی اور پورے خاندان کی سیاست کو تباہ و برباد کردیا، جج ویڈیو اسکینڈل شریف خاندان کو مروائے گا۔’نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ‘کابینہ کے اجلاس میں یہ زیر غور ضرور آیا ہے لیکن قوانین میں کیا ترامیم آنی ہیں اس کا علم نہیں۔’وزارت ریلوے کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘وزارت کا 4 ارب روپے کا خسارہ کم کیا ہے، 80 لاکھ مسافر بڑھائے ہیں، جبکہ 15 ستمبر سے ٹرینیں وقت پر چلیں گی۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ‘کشمیر میں مسلمانوں پر جو ظلم کیا جارہا ہے اور ہٹلر مودی نے جس طرح مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ پیدا کر دیا ہے اس کے بعد بھارت کے تمام مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور ہمارا یہ فرض ہے کہ کشمیر کے ساتھ بھارت کی دیگر ریاستوں کے مسلمانوں کی بھی آواز بلند کریں۔’انہوں نے کہا کہ ‘وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیریوں کا بھرپور کیس لڑا ہے اور بھارت میں یہ طاقت نہیں ہے کہ وہ پاکستان کی سرحدوں کی طرف دیکھے کیونکہ اسے اندازہ ہے کہ وہ روایتی جنگ نہیں ہوگی۔’وزیر ریلوے نے کہا کہ ‘آج کشمیر کے ساتھ چین بھی کھڑا ہے اور لداخ کی حساسیت سے پوری دنیا واقف ہے، یہ اچھی بات ہے کہ امریکا کشمیر سے متعلق اچھی رائے قائم کر رہا ہے لیکن کشمیر کے بارے میں کوئی غلط اندازہ نہ لگائے کیونکہ وہ نہ بوسنیا ہے اور نہ فلسطین ہے۔’انہوں نے کہا کہ ‘بھارت سے مذاکرات کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں باقی فیصلہ وزیر اعظم کا ہے، اب بھارت سے کوئی معاہدہ باقی نہیں رہا، اب صرف کشمیری اور ان کی جدوجہد ہے۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘کشمیر سے متعلق عمران خان کا وہی فیصلہ ہوگا جو کشمیریوں کا فیصلہ ہے، تاریخ ثابت کرے گی کہ نریندر مودی نے خود کو پھنسا لیا ہے اور پوری دنیا میں اپنے ملک کی سیکولرزم، جمہوریت اور آئین پر بدنما داغ لگا لیا ہے۔’انہوں نے کہا کہ ‘چین ہمارا ازل سے دوست رہا ہے اور عمران خان 200 فیصد پرعزم ہیں کہ ایم ایل ون بنے، منصوبہ ٹینڈر کے لیے تیار ہے لیکن بیوروکریٹس کام نہیں کر رہے جس کا میں وزیر اعظم کو بھی بتا چکا ہوں، یہ تمام لوگ نواز شریف اور شہباز شریف کے لیے کرتے رہے ہیں۔’

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More