Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزارت انسانی حقوق نے نیشنل ایکشن پلان کی تیاری اور اس کو اپنانے کے لئے قابل تحسین کام کیا ۔ عبدالرزاق داؤد

موجودہ حکومت نے انسانی حقوق کو اولین ترجیح دی ۔ ڈاکٹر شریں مزاری

 

اسلام آباد(رازق بھٹی) وزارت انسانی حقوق کا یو این ڈی پی کی معاونت سے کاروبار اور انسانی حقوق سے متعلق پہلے نیشنل ایکشن پلان کی لانچنگ تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں وزیر اعظم کے مشیر برائے

 تجارت و سرمایہ کاری  عبد الرزاق داؤد کی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت۔ تقریب میں یو این ڈی پی کی ڈپٹی ریزیڈنشل نمائندہ ایلیونا نکویٹا، مختلف ممالک کے سفیر، سفارت کار، اور دیگر معززین  نےبھی  شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزارت انسانی حقوق نے یو این ڈیپی نے کاروباری و انسانی حقوق کے نیشنل ایکشن پلان کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق داود نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق نے اس نیشنل ایکشن پلان کی تیاری اور اس کو اپنانے کے لئے قابل تحسین کام کیا ہے جو یقیناً بزنس کمیونٹی اور ورکنگ کلاس کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان نتیجہ خیز میل جول پیدا کرکے ہمارے ملک میں معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔

 مشیر تجارت نے کہا کہ ایکشن پلان مکمل طور پر کا روباری ماحول اور انسانی حقوق کی تکمیل، احترام اور تحفظ  کے بارے ہماری خواہشات پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یورپی یونین نے ہمیں ان کی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی دی ہے اور اس کے بدلے میں ہمیں کچھ اچھی کاروباری اقدار کو نافذ کرنا ہوگا لیکن ابھی بھی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے خاص طور پر ایس ایم ایز کی سطح پر بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے نیپ میں ان ایکشن آئٹمز کا خیر مقدم کیا جن کا مقصد کاروبار کے ذمہ دارانہ طرز عمل کو فروغ دینا ہے اور اسے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تحت پاکستان کے وعدوں کی تکمیل میں  تاریخ ساز موڑ قرار دیا۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے انسانی حقوق کو اولین ترجیح دی ہے اور پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہے جس نے اس طرز کا ایکشن پلان وضع کیا اور اسکو نافذ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More