Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ورلڈ کپ، بھارت کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے بدترین شکست

ورلڈ کپ، بھارت کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے بدترین شکست

 

بھارت نے جنوبی افریقہ کو   رنز سے شکست دے دی۔ بھارتی باؤلر کے سامنے کنوبی افریقی بیٹرز بے بس دکھائی

دئیے۔ ایک بھی بیٹر بھارتی باؤلنگ کے سامنے جم نک کھیل سکا، بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے 33 رنز

دے کر 5 وکٹ حاصل کیں۔ جنوبی افریقن بیٹرز بھارتی باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ۔

جنوبی افریقہ ٹیم 327 رنز کے پدف کے تعاقب میں 83 رنز پر ہی ہمت ہار بیٹھی۔

ورلڈ کپ کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 327 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،

بھارتی ٹیم مقررہ  50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے

 121 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کیرئیر کی 49ویں سنچری مکمل کی اور سچن ٹنڈولکر

کے 49 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

بھارت کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما نے 40، شبمن گل نے 23، سوریا کمار یادیو نے 22 جبکہ

 رویندرا جڈیجہ نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبہ افریقہ کی جانب سے لنگی اینگیڈی، مارکو یانسن، کگیسو رباڈا، تبریز شمسی اور کیشو مہاراج نے ایک ایک

وکٹ حاصلی کی۔

ورلڈ کپ میں بھارت کی یہ مسلسل آٹھویں کامیابی ہے اس فتح کے ساتھ بھارت ٹیبل پوائینٹس میں 16 پوائینٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ جنوبی افریقہ دوسرا نمبر ہے جبکہ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More