Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

واشنگٹن میں خاموش سفارتی انقلاب ، پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملی، فارن پالیسی رپورٹ

واشنگٹن میں خاموش سفارتی انقلاب ، پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملی، فارن پالیسی رپورٹ

امریکی جریدے نے بھارت کو ٹرمپ کی نئی پالیسی کے ‘ لوزرز’ جبکہ پاکستان کو ‘ونرز’ میں شامل کیا گیا ہے ۔

واشنگٹن : امریکی امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی کے تناظر میں پاکستان کو نمایاں کامیاب ملک جبکہ بھارت کو واضح طور پر ناکام ملک میں شمار کیا ہے۔
امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے آغاز کے بعد عالمی سفارتی منظرنامے کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کو ایک نمایاں کامیاب ملک جبکہ بھارت کو واضح طور پر ناکام ریاست قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے واشنگٹن میں ایک خاموش مگر مؤثر اسٹریٹجک کم بیک کیا ہے، جس کے نتیجے میں امریکا اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ فارن پالیسی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکی فیصلہ ساز حلقوں تک وہ براہِ راست رسائی اور اعتماد حاصل کیا جو کئی دیرینہ امریکی اتحادی ممالک بھی حاصل نہ کر سکے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے ایک بڑے عالمی ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں پاکستان کے کلیدی کردار نے ٹرمپ انتظامیہ کو فوری سفارتی کامیابی فراہم کی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی فضا مزید مضبوط ہوئی۔ اسی پیش رفت کے نتیجے میں امریکا نے پاکستان کو دوبارہ ایک قابلِ اعتماد، مؤثر اور نتیجہ خیز شراکت دار کے طور پر دیکھنا شروع کر دیا ہے۔

فارن پالیسی کے مطابق پاکستان نے صدر ٹرمپ کی "ٹرانزیکشنل” خارجہ پالیسی کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے عملی اور نتائج پر مبنی سفارت کاری اختیار کی۔ اس حکمتِ عملی کے تحت کرپٹو کرنسی، اہم معدنی وسائل، تجارتی تعاون اور ممکنہ دوطرفہ معاہدوں پر بھی سنجیدہ اور مثبت بات چیت کی گئی، جو مستقبل میں تعلقات کو مزید وسعت دے سکتی ہے۔

رپورٹ میں اس کے برعکس بھارت کو ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی کے فریم ورک میں واضح سفارتی ناکامی کا سامنا کرنے والا ملک قرار دیا گیا ہے، جس سے خطے میں طاقت کے توازن اور امریکی ترجیحات میں تبدیلی کے اشارے ملتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More