وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 12 خوارج ہلاک
ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 12 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا،
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 اگست کو پاک فوج نے خوارج کو ان کے ٹھکانوں پر انگیج کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 12 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ تنظیموں کو بڑا دھچکا لگا ہے، 20 اگست سے اب تک 37 دہشتگردوں کو جہنم واصل جبکہ 14 دہشتگرد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جا ئے گا۔