Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ن لیگ اور پیپلزپارٹی فضل الرحمان کیساتھ مسلسل سیاست کر رہی ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

یہ مولانا کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں

اسلام آباد (نیوز پلس) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 2 سیاسی جماعتیں مولانا صاحب کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہیں، ان کے عزائم کو بھانپیں، ان کی باہمی نا اتفاقی ثبوت ہے یہ مولانا کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی نبض شناس عوام کی نبض کو کیوں نہیں سمجھ پا رہا؟ عوام میں آپ کی پذیرائی تب ہی ممکن ہے جب آپ اپنی آواز مظلوم کشمیریوں کے حق میں بلند کریں، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر پروٹو کول اور مراعات کا قرض ادا کرنے کا وقت آگیا ہے، اپنے الفاظ کے تیروں کا رخ فسطائی مودی کی جانب موڑیں۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان مزید کہا کہ اپوزیشن سیاسی منافقت کی مثال بن چکی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی فضل الرحمان کیساتھ مسلسل سیاست کر رہی ہیں، دونوں جماعتیں مولانا کیساتھ کھڑے ہونے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتیں، آپس میں جو سچ نہیں بول سکتے وہ عوام کیساتھ کیا سچ بولیں گے؟۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More