نیوزی لینڈ کے خلاف غلطیوں پر قابو پانا ہو گا، ایشین بریڈمین ظہیر عباس
پاکستانی کرکٹ لیجنڈ ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ خلاف غلطیوں پر قابو پانا ہوگا، پاکستانی کرکٹ ٹیم سے کچھ ٹیکنیکل غلطیاں ہوئی ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیرعباس کا کہنا تھا کہ ایشین بریڈمین نے کہا کہ کپتانی کے تجربے کرنے میں کوئی نقصان نہیں، کپتان کوئی بھی بن جائے ٹیم اچھی پرفارمنس دے گی تو رزلٹ اچھا آئے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف غلطیاں ہوئی ہیں، ان پر قابو پانا ہوگا۔ جب تک اچھے کیچز نہیں پکڑیں گے، اچھی فیلڈنگ نہیں کریں گے، میچ نہیں جیت سکتے۔
ظہیر عباس نے کہا ہے کہ کپتانی کے تجربے کرنے میں کوئی نقصان نہیں، کپتان کوئی بھی بن جائے ٹیم اچھی پرفارمنس دے گی تو رزلٹ اچھا آئے گا۔
بابراعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم بہت اچھے پلئیر ہیں امید ہے وہ میچز بھی جتوائیں، بابر کو تسلسل سے کھیلنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم سے بڑی امیدیں ہیں کہ ورلڈ کپ اچھی پرفارمنس دے۔
ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے پاک بھارت سیریز پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انڈیا پاکستان میں دوری صرف دو قدم کی ہے انڈین کرکٹ ٹیم کو پاکستان آ کر کھیلنا چاہیئے۔ بھارت کے میچز پاکستان میں نہ ہونے پر مجھے افسوس ہے کیونکہ نیوٹرل وینیو تو آپ ہر وقت بنا سکتے ہیں۔