Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔

 نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا گیا جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9  وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کیویز کی اننگز میں  مارک چیپمین 132 کی شاندار اننگز کھیلی اور نمایاں رہے۔

پاکستان ٹیم 345 رنز کےتعاقب میں271 رنزپرآؤٹ ہوگئی،بابراعظم نے 78،سلمان آغا نے 58 رنز بنائے، عثمان خان 39،عبداللہ شفیق 36،محمدرضوان 30 رنزبناسکے۔

طیب طاہر،حارث رؤف ایک ایک رن بناکرآؤٹ ہوئے،عرفان خان، نسیم شاہ صفر پر آؤٹ ہوئے،نیوزی لینڈ نے 9 وکٹ پر 344 رنزبنائے تھے۔

بعدازاں پاکستان ٹیم نےہدف کےتعاقب کا آغاز کیا، اس موقع پر اوپنر عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان نے ٹیم کو اچھا آغازفراہم کیا اور پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 83 تک پہنچایا جس کے بعد پاکستان کی پہلی وکٹ گرگئی۔

عثمان خان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے فوری بعد 4۔12 اوورز میں پاکستان کی دوسری وکٹ 88 رنز پر گری جب عبداللہ شفیق 36رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کی اور پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 28.4 اوورز میں اسکور 164 تک پہنچایا،کپتان محمد رضوان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی،78 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

بابراعظم کے بعد  قومی ٹیم کی ساری وکٹیں ایک کے بعد ایک کرتے گرتی چلی گئیں،  طیب طاہر ایک، عرفان خان صفر، نسیم شاہ صفر ، حارث رؤف ایک، عاکف جاوید ایک اور محمد علی صفر پر آؤٹ ہوئے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 44 ویں اوور  میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے  عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے2،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید ، محمد علی اور عثمان خان نت ڈیبیو کیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More