Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیوزی لینڈ سیریز ہارنے کے بعد جو باتیں ہوئیں اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ مصباح الحق

پچ کو دیکھتے ہوئے اگر ضرورت پڑی تو راولپنڈی ٹیسٹ میں تبدیلی کریں گے

راولپنڈی (نیوزپلس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں کہ پچ کو دیکھتے ہوئے اگر ضرورت پڑی تو راولپنڈی ٹیسٹ میں تبدیلی کریں گے، کراچی ٹیسٹ میں ٹیم نے مشکل صورتحال سے فائٹ کیا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ سیریز ہارنے کے بعد جو باتیں ہوئیں اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ محمد حفیظ کی جیسی فارم لگی ہوئی ہے اس کا ٹیم میں نہ ہونا فرق تو ڈالے گا، کوشش ہے کہ ہر کھلاڑی کو مکمل موقع دیا جائے۔


انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں کنڈیشنز تھوڑی تبدیل ہوں گی،کوشش یہی ہوگی کہ جو غلطیاں ہوئیں ان کو نہ دہرائیں۔

مصباح کاکہنا تھا کہ جنوبی افریقہ ایک بہترین ٹیم ہے اور فائٹ بیک کر سکتی ہے، کوشش یہی ہوگی کہ راولپنڈی ٹیسٹ جیت کر سیریز جیتیں، راولپنڈی ٹیسٹ کی فائنل الیون کا آخری دن اعلان کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی کو ایک میچ میں جج کرنا ناانصافی ہے، حسن کم بیک کر رہے ہیں اور ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More