Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیلم منیر کی ”جہیز خوری ختم کرو“مہم چلانے کی ترغیب

جہیز معاشرے کی سب سے بڑی لعنت ہے،کئی خاندان تباہ ہوگئے

لاہور (نیوز پلس) اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ معاشرے کی سب سے بڑی لعنت جہیز ہے جس کی وجہ سے کئی خاندان تباہ ہوگئے، کئی لڑکیاں اب تک بالوں میں چاندی لئے صرف اسی انتظار میں بیٹھی ہیں کہ کب ان کا جہیز تیار ہوگا تو وہ پیا گھر جائیں گی۔نیلم منیر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہیز کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے کئی مرتبہ مہم شروع ہوئی لیکن اب فنکار اس مہم کو بھولتے جارہے ہیں، اس حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے اور ہمیں ”جہیز خوری ختم کرو“ کی مہم بھی چلا نی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More