نیشنل فٹ بال لیگ (این ایف ایل) میں ماسک کو صحیح طریقے سے نہ پہننے پر فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور کوچز پر بھاری جرمانے لگا دیئے۔این ایف ایل کے مطابق کھیل کے دوران ماسک کو ٹھیک طریقے سے نہ پہننے پر 5 ٹیموں پر 2 لاکھ 50ہزارڈالرجرمانہ کیا ہے، جبکہ ہیڈ کوچز پر اضافی ایک لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔این ایف ایل کے مطابق بنچ ایریا میں بیٹھنے والے تمام کوچز، اسٹاف اور سائیڈ لائن پر موجود تمام کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران ماسک پہن کر بیٹھنا لازم ہے۔واضح رہے کہ نیشنل فٹ بال لیگ کووڈ سے بچاوٗ کی تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس ماہ شروع ہوگئی ہے۔