Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیشنل فٹ بال لیگ۔ماسک کو صحیح طریقے سے نہ پہننے پر فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور کوچز پر بھاری جرمانے

کھیل کے دوران ماسک کو ٹھیک طریقے سے نہ پہننے پر 5 ٹیموں پر 2 لاکھ 50ہزارڈالرجرمانہ کیا ہے، جبکہ ہیڈ کوچز پر اضافی ایک لاکھ ڈالر جرمانہ عائد

نیشنل فٹ بال لیگ (این ایف ایل) میں ماسک کو صحیح طریقے سے نہ پہننے پر فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور کوچز پر بھاری جرمانے لگا دیئے۔این ایف ایل کے مطابق کھیل کے دوران ماسک کو ٹھیک طریقے سے نہ پہننے پر 5 ٹیموں پر 2 لاکھ 50ہزارڈالرجرمانہ کیا ہے، جبکہ ہیڈ کوچز پر اضافی ایک لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔این ایف ایل کے مطابق بنچ ایریا میں بیٹھنے والے تمام کوچز، اسٹاف اور سائیڈ لائن پر موجود تمام کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران ماسک پہن کر بیٹھنا لازم ہے۔واضح رہے کہ نیشنل فٹ بال لیگ کووڈ سے بچاوٗ کی تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس ماہ شروع ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More