نیتن یاہو نے قطر سے باضابطہ معافی مانگ لی
اسراائیلی ویزراعظم نیتن ہایو نے دورہ انریکا کے دوران قطر سے باضاطہ طور پر اس حملے پر معافی مانگ لی جس میں اس نے دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے اسرائیلی میڈیا کے حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے قطری وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان آل ثانی سے دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے اور قطری سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت پر معافی مانگی۔
اسرائیلی وزیر اعظم امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں سے انہوں نے قطری وزیر اعظم کو فون کرکے حملے پر معافی مانگی۔
بیان کے مطابق نیتن یاہو نے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر بھی افسوس ظاہر کیا اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہیں آئے گا۔
قطری وزیر اعظم نے ان یقین دہانیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے میں استحکام اور سلامتی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے بہتر بنانے اور مشترکہ سلامتی کے اقدامات کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا
واضع رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطری دارالحکومت دوحہ پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مرکزی دفتر پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت حماس کے 5 افراد اور ایک قطری سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔
