نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن کی ملاقات
چیئرمین پی ٹی اے نے وزیرِ اعظم کو سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی
وزیرِ اعظم نے چیئرمین پی ٹی اے اور ان کی ٹیم کی پاکستان میں موبائل و انٹرنیٹ سروسزکی رسائی عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کو سراہا
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے ملاقات کی۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیا ن کے مطابق ملاقات میں چیئرمین پی ٹی اے نے وزیرِ اعظم کو سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی۔چیئرمین پی ٹی اے نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ گزشتہ برس کے مقابلے پی ٹی اے کی آمدن 17 فیصد اضافہ کے بعد 850 ارب تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر میں موبائل سروسز تک رسائی 90 فیصد تک پہنچ گئی ۔
انہوں نے بتایا کہ 2023 میں موبائل فون صارفین کی تعداد 19.2 کروڑ جبکہ ہائی سپیڈ براڈبینڈ صارفین کی تعداد 13 کروڑ تک پہنچ گئی۔وزیرِ اعظم نے چیئرمین پی ٹی اے اور ان کی ٹیم کی پاکستان میں موبائل و انٹرنیٹ سروسزکی رسائی عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کو سراہا۔