Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نوجوان نسل ہر گزرتے دن کے ساتھ نشے کے استعمال کی عادی ہوتی جا رہی ہے۔علی عماد ذوالفقار

بحیثیت قوم ہمارا مجموعی نقصان ہے کہ ہماری نوجوان نسل نشے کی عادی ہو رہی ہے۔سی ای اوعلی ریہیب سنٹر

اسلام آباد(نیوز پلس)علی ریہیب سنٹر، اسلام آباد کے سی ای او علی عماد ذوالفقارنے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل ہر گزرتے دن کے ساتھ نشے کے استعمال کی عادی ہوتی جا رہی ہے، یہ بحیثیت قوم ہمارا مجموعی نقصان ہے کہ ہماری نوجوان نسل نشے کی عادی ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق علی ریہیب سنٹر، اسلام آباد میں ”نشے کے عادی افراد کی کیسے مدد کی جائے“کے عنوان سے منعقدہ ایک سمینار کے شرکاء کو آ گاہی دیتے ہوئے علی عماد ذوالفقار نے کہا کہ جو لوگ ایک دفعہ نشے کے عادی ہو جائیں، انہیں وقتاً فوقتاً یہ باور کرواتے رہنا چاہیے کہ زندگی انتہائی قیمتی ہے، اسے نشے کی بری عادت سے برباد نہیں کرنا چاہیے۔ علی عماد ذوالفقار نے کہا کہ نشے کے عاد ی افراد کا دماغی اور جسمانی علاج ضروری ہوتا ہے اور علی ریہیب سنٹر میں نشے کے عادی افراد کا علاج کرنے کے لیے وسیع، جامع اور مربوط طریقہ کار اپنا یا جاتا ہے جس میں مریض کی حالت کا بغور جائزہ لیا جاتا ہے اور تمام مریضوں کو انفرادی طور پر ادویات اور طریقہ علاج تشخیص کیا جاتا ہے۔ انھوں نے مریضوں کے عزیز واقارب کو بتایا کہ لواحقین کی مستقل معاونت کے بغیر نہ کوئی ریہیب سنٹر اور نہ ہی مریض اس بری عادت سے مستقل جان چھڑا سکتے ہیں۔ سیمینار کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں نشے کے عادی افراد کے والدین، عزیز ا اقارب کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا اور ان کو علامات اور ریہیب سنٹر میں علاج کے بعد ان کو اس عادت کو ترک کیے رکھنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر سائیکالوجسٹ اور مریضوں کی معالج، سحرش خان نے سیمینار کے شرکاء کو ان کے مریضوں کی بحالی سے متعلق معلومات فراہم کی۔ علی عماد ذوالفقارنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں ان کا ادارہ منشیات سے آگاہی کے حوالے سے کیمپین چلائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More