لندن (نیوز پلس)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی نوٹری پبلک اور پاکستانی ہائی کمیشن نے تصدیق کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی حتمی میڈیکل رپورٹس 30 جنوری کو تیار کی گئیں ہیں۔ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے میڈیکل رائے اور اسکین رپورٹ بھی قانونی طور پر تصدیق شدہ ہیں۔