لاہور(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرنوازشریف کوباہرجانے دیا،میڈیکل بورڈز کہہ رہے تھے نوازشریف کی طبیعت خراب ہے اس لیے انہیں باہر جانے دیا، نوازشریف اب باہرگئے ہوئے ہیں تو رپورٹس آجائیں گے اور شایدعدالت کہہ چکی ہے ہر 2 ہفتے بعدرپوٹس آئیں گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارامقابلہ ایک بڑیمافیاکے سا تھ ہے جومسلسل پروپیگنڈا کررہاہے، اس مافیانے پہلے دن اسمبلی میں خطاب تک نہیں کر نے نہیں دیا، مافیاسمجھ رہاتھایہ حکومت چنددنوں کی مارہے،ہم محنت کررہے ہیں،اربوں کے خسارے سے ملک کونکال رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس مافیاکوفکرہے کہیں یہ ملک ترقی نہ کرجائے، کہتے تھے ہما رے پاس تجربہ کارٹیم نہیں ہے جوتجربہ کارٹیم تھی وہ ملک پراربوں قرضے کابوجھ چھوڑ کرگئی، پاکستان نے ترقی شروع کی توپاکستان کے چے گوارافضل الرحمان آیا، فضل الرحمان اسلام آبادپہنچ گئے لیکن مطالبات کیاتھے کسی کوپتہ ہی نہیں تھے۔،فضل الرحمان اسلام آبادنہیں ڈیزل کے پرمٹ فتح کرنے آیا تھا، مافیاپریشان ہے ان کی30سال کی سیاست ختم ہوجائیگی، انہوں نے کہا کہ پشاوراورلاہوراسموگ کی وجہ سے بہت متاثرہیں جس کی وجہ سے بہت نقصان ہو رہا ہے، اسموگ کی وجہ سے بچے اور بوڑھے شدیدمتاثرہور ہے ہیں، اسموگ کے مسائل پرماضی پرتوجہ نہیں دی گئی، اسموگ کے مسائل پرقبو کے لئے ہم نیایک منصوبہ بنایا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہورمیں 10سال میں 70 فیصددرختوں کی کمی ہوئی، بھارت میں فصل جلانا بھی اسموگ کی بڑی وجہ ہے جب کہ لاہورمیں کچھ فیکٹریاں بھی آلودگی کی وجہ ہیں، ٹرانسپورٹ بھی آلودگی کی بنیادی وجوہات میں شامل ہے، ہم نے فیصلہ کیاہے یوروفورتیل درآمدکریں گے،پاکستان ابھی یوروٹودرآمدکرتاہے اور مستقبل میں یوروفائیوتیل درآمدکریں گے۔عمران خان نے کہا کہ یوروفورتیل درآمدکرنیسیآلودگی میں 90فیصدکمی ہوگی، آئل ریفائنریزکو3سال کوالٹی اپ ڈیٹ کرنیکاوقت دیں گے، آئل ریفائنریز3سال میں صاف تیل کی طرف نہیں گئے توبندکردیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ لیکٹرک ٹرانسپورٹ کی طرف جائیں گے، شہروں میں بسوں کوالیکٹرک پرلیکرجائیں گے۔