نوابشاہ (نیوز پلس)نواب شاہ میں قائد عوام انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کانوکیشن دسواں اکیڈمیک کانوکیشن ملٹی پرپز ہال میں منعقد ہوا، کانوکیشن کے مہمان خصوصی وزیراعلی سندہ کے مشیر و پرووائس چانسلر یونیورسٹی سندھ نثار احمد کھوڑو تھے، نثار کھوڑو نے کانوکیشن میں پی ایچ ڈی، بیچلر گریجویٹ اور پوزشن ہولڈر 394 طلباء و طالبات میں ڈگریاں اور میڈل تقسیم کیں،
نمایاں پوزشن حاصل کرنے والے 13 طلبہ و طالبات میں 17 گولڈ میڈل اور نقد انعامات دیئے گئے، گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں بیج 13 میں فیکلٹی ٹاپ بیسٹ گریجویٹ مس درشانا ناروانی کو 2 گولڈ میڈل علی اعزاز کو 2 گولڈ میڈل اور کیش انعامات دیئے گئے، بیج 14 میں گولڈ میڈل اور کیش انعام حاصل کرنے والوں میں بیسٹ گریجویٹ نیاز حسین جوکھیوں کو 2 گولڈ میڈل حاصل کئے، بیج پندرہ میں فیکلٹی ٹاپ بیسٹ گریجویٹ عدنان گھمرو کو 2 گولڈ میڈل اور کیش انعام دیا گیا، دسویں اکیڈمک کانوکیشن 2020 میں مختلف شعبہ جات کے 275 طلبہ اور 119طالبات کو سرٹیفیکیٹ اسناد اور انعامات د یئے گئے،
کانوکیشن میں بیج 13-14 اور 15 میں پاس پی ایچ ڈی ہولڈر کے 7 ماسٹر آف انجینئرنگ کیط26 ماسٹر آف سائنس کے 39 جبکہ 322 بیچلر پاس طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔