Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نندنی کشیپ ہٹ اینڈ رن کیس میں گرفتار

نندنی کشیپ ہٹ اینڈ رن کیس میں گرفتار

بھارتی اداکارہ کی گاڑی کی ٹکر ےس زخمی 22 سالہ نوجوان سمیع الحق جان کی بازی ہار گیا

بھارتی اداکارہ نندنی کشیپ کو ہٹ اینڈ رن کیس میں گرفتار کر لیا گیا ، ان کی گاڑی کی ٹکر سے 22 سالہ نوجوان سمیع الحق دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے آسامی اداکارہ نندنی کشیپ کو ایک المناک سڑک حادثے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کیلئے گرفتار کرلیا ہے، حادثے میں نلباری پولی ٹیکنک کے طالب علم 22 سالہ سمیع الحق زندگی کی بازی ہار گئے، پولیس نے اداکارہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی تاہم کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نندنی کے خلاف بی یان ایس کی دفعہ 105(قتل عمد) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، امکان ہے کہ انہیں جلد کامروپ (میٹرو) چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیسپور پولیس نے نندنی کشیپ کو منگل کی رات شمالی گوہاٹی میں راجدھانی تھیٹر کی ریہرسل سائٹ سے حراست میں لیا، اس کے بعد انہوں نے اسے پوچھ گچھ کیلئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا، اداکارہ کو باضابطہ طور پر گرفتار نہیں کیا گیا۔

حکام نے واضح کیا کہ انہوں نے نندنی کشیپ کو مبینہ ہٹ اینڈ رن کیس کی جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر حراست میں لیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More