کوئٹہ(نیوز پلس) کوئٹہ کی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے نجی جیل قائم کرنے اور اغواء کے کیس میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران ان کے بیٹوں اوردیگر ساتھیوں کو بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق استغاثہ کے مطابق بلوچستان کے وزیرِ خوراک سردار عبدالرحمٰن کھیتران، ان کے بیٹوں اور دیگر ساتھیوں پر جنوری 2014ء میں بارکھان میں نجی جیل قائم کرنے اور وہاں لوگوں پر تشدد کرنے کا الزام تھا۔کوئٹہ کی ایڈیشنل سیشن کورٹ کے جج نجیب اللہ نے مقدمے کی سماعت کی۔عدالت نے نجی جیل قائم کرنے اور اغواء کے کیس میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران ان کے بیٹوں اور دیگر ساتھیوں کو بری کر دیا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمٰن کھیتران کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنی عدالتوں پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے۔