لاہور (نیوز پلس) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بڑی جماعتوں کی بعض پالیسیوں سے اپوزیشن منقسم ہوئی، اپوزیشن منقسم ہوتی ہے تو اس کا فائدہ حکومت اٹھاتی ہے۔پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 23 فروری کو کراچی جب کہ یکم مارچ کو اسلام آباد میں مارچ کیا جائے گا،،،،، حکومت تو گھر جاچکی ہے، اس کی کوئی رٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے ابھی جلسوں اور کنونشن کے لیے رابطہ نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی آنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے لیکن ہم خود انہیں دعوت نہیں دیں گے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ناکام حکومت کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے، حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، بجلی، گیس اور پٹرول سمیت ہر چیز کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، عام آدمی بجلی کے بلوں اور مہنگائی کی چکی میں پس چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو متحد کرکے مایوسی کو امید میں تبدیل کیا جائے،،،،،مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ ہماری تحریک سے حکومت کی دیواروں میں دراڑیں پیدا ہوئیں