Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے

نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے

پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئےم اہل خانہ کے مطابق عابد کشمیری کچھ عرصے سے بیمار تھے اور ان کی عمر 74 برس تھی، مرحوم نے پسماندگان میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

عابد کشمیری کو 1988ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’بازار حسن‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

ان کی مشہور فلموں میں جیتے ہیں شان سے اور آہٹ بھی شامل ہیں۔

عابد کشمیری کے ٹی وی ڈراموں کی بھی ایک طویل فہرست ہے۔

ان میں لوہاری گیٹ ، تیسرا کنارہ م سورج کے ساتھ ساتھ سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں، تاہم  ڈرامہ سمندر میں عابد کشمیری کا کردار گلو بادشاہ بہت مقبول ہوا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری کے انتقال پر اظہار افسوس اور سوگواران خاندان سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More