کوئٹہ(نیوز پلس) بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے بلوچستان نیشنل پارٹی کے اہم رہنماء نواب امان اللہ خان زرکزئی کو پوتے سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق واقع اس وقت پیش آ یا جب نواب امان اللہ خان کا قافلہ بلبل سے نور گامہ کی طرف جا رہا تھا،لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے نواب امان اللہ خان زرکزئی، 14 سالہ نواسے اور 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوئے۔ واقع کے بعد لیویز اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر جاں بحق افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔نواب امان اللہ خان زہری کا قافلہ بلبل علاقے سے نور گامہ کی طرف جا رہا تھا کہ بلبل علاقے سے تھوڑے ہی فاصلے پر کریش پلانٹ کے قریب انہیں نشانہ بنایا گیا۔