نازش جہانگیر کی بولڈ لباس میں تصاویر پرمداحوں کی سخت تنقید
پاکستانی معروف اداکارہ نازش جہانگیر بالی میں بولٖڈ لباس پہننے پر سخت تنقید کی زد میں آ گئیں۔
اداکارہ ان دنوں انڈونیشیا میں اپنی چھیٹیوں کے دوران سیرسپاٹوں میں مصروف ہیں، جہاں سے وہ سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کر رہی ہیں۔
حال ہی میں ایک ریل میں نازش جہانگیر نے بیک لیس بیچ ڈریس پہن کر اپنی فٹنس کو بولڈ انداز میں پیش کیا ہے اور اپنی ویڈیوز اور تصاویر میں مختلف پوز دیتے ہوئے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرارہی ہیں۔
اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کو سخت تنقید کا سامنا ہے، کئی فینز نے بولڈ لباس میں تصاویر دیکھ کر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا لباس پہن کر مزید پروجیکٹس اور کام حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کئی صارفین نے اداکارہ کے لباس اور انداز کو نامناسب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنے مذہب کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔