Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نئی چینی ویکسین بھی پروٹین بیسڈ ہے ۔ ڈاکٹر جاوید اکرم

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ایک اور کورونا وائرس ویکسین کا ٹرائل کرے گی

لاہور (نیوزپلس) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کہتے ہیں کہ نئی چینی ویکسین بھی پروٹین بیسڈ ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ایک اور کورونا وائرس ویکسین کا ٹرائل کرے گی۔

وی سی ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ چینی ویکسین زیڈ ایف2001 کےٹرائل کی منظوری مل چکی ہے، ویکسین کی منظوری نیشنل بائیو ایتھکس کمیٹی سے ملی ہے۔


انہوں نے کہا کہ تمام ویکسینز کو مقامی لوگوں کے لیے چیک کرنا چاہتے ہیں، نئی ویکسین کین سائنو ویکسین سے مختلف ہے۔

پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ ٹرائل میں حصہ لینے والے ہر ہیلتھ ورکر اور رضا کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اُمید ہے کین سائنو کی طرح زیڈ ایف 2001 کے بھی مضر اثرات نہیں ہوں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More