Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میں لوگوں کے دلوں کو چھو لیتی ہوں ۔ اداکارہ ہانیہ عامر

میں یہاں مسکراہٹیں پھیلانے کے لیئے ہوں

کراچی (نیوزپلس) معروف ماڈل و اداکارہ ہانیہ عامر اپنے ناقدین کو مخاطب کر کے کہتی ہیں کہ ‘میں اپنی ذاتی زندگی کے کچھ حصے یہاں شیئر کرتی ہوں، کچھ لوگ اسے پسند کرتے ہیں جب کہ کچھ صارفین سوچتے ہیں کہ مجھے یہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انسٹا گرام پر شدید تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو جواب دیتے ہوئے ہانیہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ‘میں یہ اس لیے کرتی ہوں تاکہ جو مجھے فالو کرتے ہیں ان کے ساتھ میرا رابطہ قائم رہ سکے، میں یہاں مسکراہٹیں پھیلانے کیلئے ہوں، مجھے اس لڑکی کے طور پر یاد رکھیں جو آپ کے دلوں کو چھو لیتی ہے،

اداکارہ ہانیہ نے مزید لکھا کہ ‘مجھے اس انسان کی حیثیت سے یاد رکھیں جس نے اپنی زندگی میں آنے والے چیلنجز سے قطع نظر ہر لمحہ لطف اندوز ہونے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل ہانیہ کی گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس پر کچھ صارفین نے تنقید اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا جس کی وضاحت کے لئے ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کی۔

ہانیہ نے مزید لکھا ‘میں یہ اس لیے کرتی ہوں تاکہ جو مجھے فالو کرتے ہیں ان کے ساتھ میرا رابطہ قائم رہ سکے، میں یہاں مسکراہٹیں پھیلانے کیلئے ہوں، مجھے اس لڑکی کے طور پر یاد رکھیں جو آپ کے دلوں کو چھو لیتی ہے’۔

hania

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘مجھے اس انسان کی حیثیت سے یاد رکھیں جس نے اپنی زندگی میں آنے والے چیلنجز سے قطع نظر ہر لمحہ لطف اندوز ہونے کی کوشش کی’۔

انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘کچھ لوگوں کو نفرت انگیز تبصرے کرتے ہوئے دیکھا، بے فکر رہیں یہ کوئی جذباتی پوسٹ نہیں ہے، میں یہاں صرف ان لوگوں کیلئے آئی ہوں جو نفرت کے اوپر محبت کو ترجیح دیتے ہیں’۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More