Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میمونہ قدوس بٹ کا کیریئر کے آغاز میں ہراساں کئے جانے کا انکشاف

میمونہ قدوس بٹ کا کیریئر کے آغاز میں ہراساں کئے جانے کا انکشاف

 

لاہور:    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ میمونہ قدوس نے کہا کہ انہیں اپنے کیرئیر کے آٖغاز میں جہاں دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہاں  ہراسانی سے دوچار ہونا پڑا،

حال ہی میں اداکارہ میمونہ قدوس نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نجی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کیریئر کے آغاز سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے کے لیے مجھے اپنے آبائی شہر سے کم عمری میں تنہا نکلنا پڑا جس وجہ سے میں نے کئی مسائل کا سامنا بھی کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں اداکارائیں مجھ سے جلتی تھیں یہاں تک کہ سینئر اداکارائیں جو اب آنٹیاں بن چکی ہیں وہ بھی مجھ سے حسد کرتی تھیں آنٹیوں کو یہ سمجھنا چاہئے تھا کہ میں ان کا نصیب کیسے چھین سکتی ہوں ،

اداکارہ میمونہ قدوس نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں ہراساں تک کیا گیا اور جب انہوں نے اس کی شکایت کی تو ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کی گئیں، شکایت کا ان پر منفی اثر پڑا، تاہم انہوں نے ہراساں کرنے والے افراد کا نام نہیں لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More