Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میلبرن کنسرٹ آرگنائزر میرے اور سب کے پیسے لے کر بھاگ گئے، نیہا ککٹر کا تہلکہ خیز انکشاف

میلبرن کنسرٹ آرگنائزر میرے اور سب کے پیسے لے کر بھاگ گئے، نیہا ککٹر کا تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کی معروف گلوکارہ نیہا ککٹر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میلبرن کنسرٹ مفت میں کرنا پڑا کسنرٹ آرگنائزر میرے اور سب کے پیسے لے کر بھاگ گئے میرے بینڈ کو کھانا م ہوٹل یا پانی بھی نہیں دیا گیا۔

نیہا ککٹر نے خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے واضع کیا کہ کنسرٹ میں کیا اور اسپانسرز کے ساتھ اپنے برے تجرے کے بارے میں کھل کربتایا،

گلوکارہ نے پوسٹ میں لکھا ’نہوں نے کہا کہ میں 3 گھنٹے تاخیر سے آئی، کیا انہوں نے ایک بار بھی پوچھا کہ میرے ساتھ کیا ہوا؟ اسپانسرز نے میرے یا میرے بینڈ کے ساتھ کیا کیا؟ جب میں نے اسٹیج پر بات کی تو میں نے کسی کو یہ بھی نہیں بتایا کہ کیا ہوا کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ کسی کو کوئی نقصان پہنچے، کیونکہ میں کسی کو سزا دینے والی کون ہوتی ہوں؟ لیکن اب جب یہ میرے نام پر آیا ہے تو مجھے بولنا پڑا۔‘

نیہا نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’کیا آپ جانتے ہیں کہ میں نے اپنے میلبرن کے مداحوں کے لیے بالکل مفت پرفارم کیا؟ اسپانسرز میرے پیسے اور دوسروں کے پیسے لے کر بھاگ گئے، میرے بینڈ کو کھانا، ہوٹل یا پانی بھی نہیں دیا گیا۔ میرے شوہر اور ان کے لڑکوں نے جا کر انہیں کھانا فراہم کیا۔ اس سب کے باوجود، ہم پھر بھی اسٹیج پر گئے اور بغیر کسی انتظار کے شو کیا، کیونکہ میرے مداح گھنٹوں سے میرا انتظار کر رہے تھے۔‘

گلوکارہ نے مزید بتایا کہ کنسرٹ کے لیے اس کی ساؤنڈ چیک میں بھی گھنٹوں تاخیر ہوئی، کیونکہ ساؤنڈ والے کو بھی ادائیگی نہیں کی گئی تھی اس لیے اس نے ساؤنڈ لگانے سے انکار کردیا۔ اس کی وجہ سے ساؤنڈ چیک شروع ہونے میں مزید تاخیر ہوئی۔

نیہا ککٹر نے انشکاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اور ان کی ٹیم کو یہ بھی معلوم نہیں کہ کنسرٹ ہو رہا ہے یا نہیں کیونکہ آرگنائزرز نے ان کے منیجر کی کال اٹھانا بند کر دیں کیونکہ وہ اسپانسر اور سب سے بھاگ رہے تھے ۔

اداکارہ نے اپنے پیغام کے آخر میں ہر اس شخص کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سے نرمی سے بات کی اور اس کی صورتحال کو سمجھانا اور ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس دن اس کے کنسرٹ میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More