Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میری حکومت گرانے کے واحد ذمہ دار جنرل (ر) باجوہ ہیں : عمران خان

موجودہ ملکی سیاسی و معاشی بحران اور میری حکوکت ختم کرنے کا واحد ذمہ دار جنرل (ر) باجوہ ہیں۔عمران خان

میری حکومت گرانے کے واحد ذمہ دار جنرل (ر) باجوہ ہیں : عمران خان

 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر جنرل (ر) باجوہ پر الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ملکی معاشی و سایسی بحران کے ساتھ ساتھ میری حکومت گرانے کے واحد ذمہ دار جنرل (ر) جاوید باجوہ ہیں جبکہ نیب بھی جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھا میری مخالفت کے باجود جنرل باجوہ نے ان سب کو این آر او دے دیا۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے پرویز الہی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کی جنرل (ر) جاوید باجوہ کے حوالے سے اپنی اپنی پالیسی ہیں اس حوالے سے پی ٹی آئی یہ سمجھتی ہے کہ موجودہ حالات کے ذمہ دار صرف جنرل (ر) باجوہ ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ق لیگ ایک آزاد جماعت ہے ق لیگ اور ن لیگ مذاکرات کر سکتے ہیں تاہم پرویز الہی نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس مجھے لکھ کر دے دی ہے جمعہ کے روز یہ ایڈوائس گورنر کو بھیج دوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More