کراچی (نیوز پلس) ایس ایس پی ساوتھ کراچی شیراز نذیر عباسی نے کہاہے کہ میری اولین ترجیح امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کر نا اور اسٹریٹ کرائم پر قا بو پا نا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوز پلس کے ساتھ اپنے دئیے گئے انٹریو میں کہیں انہوں نے کہا کہ میں اپنے علاقے میں خود دورے کرتا ہو ں تا کہ مجھے پتہ چل سکے کہ ہماری پولیس ٹیم کیسے کام کر رہی ہے ان کا عوام کے ساتھ رویہ کیسا ہے شیراز عباسی کا کہنا تھا کہ میری تمام تھانوں کے ایس ایچ اورز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قسم کو ئی لاپر واہی یا کو تاہی بر دادشت نہیں کی جائے گی ایس ایس پی نے بتایا کہ میری کوشش ہے کہ اسٹریٹ کرائم پر مکمل قابو پا سکیں اور ہم نے قا بو پا یا بھی،ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقا بلے میں اب کراچی کی صورتحال بہت بہتر ہے اب عوام رات کو بغیر کسی ڈر اور خوف کے شاپنگ کے لئے اور آوٹنگ کے لئے جاتے ہیں لیکن ہماری پولیس مکمل چو کنا ہے تا کہ کسی بھی واقع سے با خوبی نمٹا جا سکے ایس ایس پی مزید بتایا کہ اللہ کا کرام ہے ڈسٹرکٹ ساوتھ میں ہر قسم کا کرائم کنٹرول ہے اور ہم عوام کی حفاظت اور ان کی خدمت کرتے رہیں گے