راولپنڈی (نیوز پلس) میجر جنرل بابر افتخار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔جبکہ میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ کرکے انہیں جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) تعینات کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر میجر جنرل آصف غفور نے آئی ایس پی آر کے اکاونٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمدللہ، ان سب کا شکریہ جن کے ساتھ میں اپنے دور میں منسلک رہا، میں تمام میڈیا کا شکر گزار ہوں، پاکستانی عوام کی محبت اور سپورٹ پر ان کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔انہوں نے نئے ڈی جی آیس پی آر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاوٗنٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ، مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنا کام جاری رکھیں۔