لاہور (نیوز پلس) جمعیت علمائے اسلا م (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمٰن اور مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہبازشریف میں ملاقات ہوئی ہے۔دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں آزادی مارچ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میاں شہباز شریف نے 31 اکتوبر کو آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کر دیا۔آزادی مارچ کے معاملے پر مسلم لیگ ن گومگوکی کیفت سے باہر نکل آئی۔ مسلم لیگ(ن) نے آزادی مارچ میں شرکت کا واضح اعلان کر دیا۔جے یوآئی(ف) کے وفد نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں ہدایات مل چکی ہیں۔ اکتیس اکتوبر کو بھرپور جلسہ کریں اور اگلا لائحہ عمل بھی دیں گے۔میاں شہباز شریف نے حکومت پر بھی تنقید کے نشتر برسائے اور کہا عمران خان بری طرح ناکام ہو چکے، اداروں پر بوجھ ڈالنا چاہتے ہیں۔ملاقات میں جے یوآئی ف اور مسلم لیگ ن کے وفود بھی موجود تھے۔