Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میانمار: 7۔7 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 150 ہو گئی، سیکڑوں زخمی

میانمار: 7۔7 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 150 ہو گئی، سیکڑوں زخمی

میانمار میں آنے والے 7۔7 شدت کے زلزے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی شدید زلزلے کے جھٹکے بنکاک تک دیکھے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا اور جس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تک تھی۔

زلزلے میں متعدد رہائشی عمارتیں گر گئیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے جب کہ شہر کا انفرا اسٹریکچر بری طرح تباہ ہوگیا۔

میانمار کی فوجی حکومت نے چھ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عالمی برادری اور تنظیموں سے مدد کی درخواست کی ہے۔

زلزلے میں ایک مسجد کا کچھ حصہ بھی منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 نمازی شہید اور متعدد زخمی بھی ہوگئے۔

امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 150 ہوگئی لیکن خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تعداد ایک ہزار سے دس ہزار کے درمیان ہوسکتی ہے۔

بنکاک میں بھی فلک بوس عمارتیں لرز اُٹھیں۔ لگژری ہوٹلز کی چھت پر بنے سوئمنگ پول کا پانی آبشار کی طرح زمین پر گرنے لگا۔

بنکاک میں بھی فلک بوس عمارتیں لرز اُٹھیں۔ لگژری ہوٹلز کی چھت پر بنے سوئمنگ پول کا پانی آبشار کی طرح زمین پر گرنے لگا۔

بنکاک میں زلزلے کے باعث مختلف واقعات میں کم سے کم 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی افراد لالپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More