Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے متجاوز، سیکٹروں تاحال لاپتہ

میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے متجاوز، سیکٹروں تاحال لاپتہ

میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 1000 سے مےجاوز کر گئی سیکٹروں افراد تا حال لاہتہ ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سرکاری اعداو شمار بتاتے ہیں کہ میانمار میں زلزے سے 1002 افراد ہلاک اور 2400 افراد زخمی ہوئے۔

خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ امریکی ایجنسی نے زلزلے میں 10 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈالے میں آنے والا زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے جھٹکے 900 کلو میٹر دور تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے جہاں متعدد تعمیراتی اسٹرکچر اور عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

دوسری جانب بنکاک کے حکام کے مطابق انہیں تعمیراتی اسٹرکچر میں کریکس پڑنے  کی 2000 رپورٹس موصول ہوئیں ایک زیر تعمیر عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک اور 100 مزدور لاپتہ ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میانمار اور تھائی لینڈ میں طاقتور شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز میانمار کے شہر منڈالے سے 2۔17 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے جھٹکے بھارتی ریاستوں میگھالیہ اور منی پور ، بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ اور چین میں بھی محسوس کئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More