Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مہنگائی کی شرح قلیل مدت میں 5 سے 7 فیصد ہدف سے زائد رہ سکتی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

مہنگائی کی شرح قلیل مدت میں 5 سے 7 فیصد ہدف سے زائد رہ سکتی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

شرح سود میں کمی سیلاب نقصانات اور آئی ایم ایف جائزے پر منحصر ہے‘جمیل احمد کی غیرملکی میڈیا سے گفتگو

کراچی: (نمائندہ خصوصی)  گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی سیلاب نقصانات اور آئی ایم ایف جائزے پر منحصر ہے۔غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ مہنگائی کی شرح قلیل مدت میں 5 سے 7 فیصد ہدف سے زائد رہ سکتی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مجموعی طور پر مہنگائی مرکزی بینک کے ہدف میں رہے گی، سخت مانیٹری پالیسی نے مہنگائی میں کمی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سخت مانیٹری پالیسی آئندہ بھی فائدہ مند ہوگی، مانیٹری اور اقتصادی پالیسیوں میں ہم آہنگی اچھے نتائج دے رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More