مکران کوسٹل ہائی وے پر بس کھائی میں گرنے سے 11 زائرین شہید
لسبیلہ: مکران کوسٹل ہائی وے پر بس کھائی میں گرنے سے 11 زائرین شہید اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
حادثہ بزی ٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں پر بریک فیل ہونے پر بس کھائی میں گر گئی۔
بس زائرین کو لےکر پنجاب سے ایران جا رہی تھی، زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں اور شہید افراد کی میتوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب صدرمملکت آصف زرداری نے مکران کوسٹل ہائی وے پر بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زائرین کی بس کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
شہباز شریف نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بس حادثے میں زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی لسبیلہ کے قریب بس حادثے میں زائرین کے شہادت ر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں ساظہار ہمدردی تعزیت کی ہے۔
واضح رہے کہ اس واقع سے پہلے ایران میں بھی پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آ چکا ہے جس 28 زائرین شہید ہو گئے تھے، اب یہ دوسرا بڑا حادثہ ہوا ہے ۔ نتیجے میں