لاہور (نیوز پلس)گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ آخری کرپٹ شخص کے احتساب تک احتساب جاری رہے گا اور جلدپاکستان کو کرپشن فری ملک بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزراء سے ملاقات کے دوران کیا۔چوہدری سرور کا کہناتھا کہ عوام کو اپوزیشن پر اور اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے پر اعتبار نہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں ملک وقوم نہیں صرف اپنا اپنا فائدہ سوچ رہی ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن خوفزدہ ہے حکومت نے آئینی مدت پوری کر لی توان کی دکانداری ختم ہوجائے گی۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ 2023 تک حکومت کرنے کا عوامی مینڈیٹ تحریک انصاف کے پاس ہے اور مڈٹرم انتخابات اپوزیشن کا کبھی پورا نہ ہونیوالا خواب ہے۔