معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’الف‘ کا ایک سال مکمل ہونے پر گلوکاری کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ دنوں مشہور ڈرامہ سیریل ’الف‘ کو ایک سال مکمل ہوا ہے اور اس موقع پر جہاں الف کے مداحوں نے مختلف طریقوں سے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے تو وہیں کاک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی اپنے انداز میں ’الف ‘ کی یاد تازہ کی ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مومنہ مستحسن نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گلوکارہ ڈرامہ سیریل’ الف‘ کا ٹائٹل سانگ گنگنارہی ہیں، ہاتھ میں گیٹار تھامے مومنہ مستحسن نے ’الف‘ کے گانے کے چند بو ل گنگنائے۔
انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مومنہ مستحسن نے لکھا کہ ’الف کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے اور مجھے یہ سوچ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے کہ میں اس پراجیکٹ کا حصہ رہی۔‘